ہنگو،پولیس کی کارروائی،غار میں چھپائے گئے 10 مارٹر گولے برآمد

ہنگو،پولیس کی کارروائی،غار میں چھپائے گئے 10 مارٹر گولے برآمد

  

ہنگو (بیورورپورٹ) اورکزئی میں پولیس کی کامیاب کاروائی پہاڑ میں ایک غار کے اندر چھپائے گئے 10عدد مارٹر گولے برآمد ڈی ایس پی محبوب خان نے لوئر اورکزئی کے علاقہ کلایہ میں پریس کانفرنس کے دوران برآمد کئے گئے مارٹر گولے میڈیا کو دیکھاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ڈی پی او ضلع اورکزئی نثار احمد خان کے خصوصی ہدایت پر میں نے ایس ایچ او محمد شفیق اور پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ ستوری خیل خرشو پہاڑ میں ایک غار پر چھاپہ لگایا جہاں پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے چھپائے گئے 10عدد مارٹر گولے برآمد کرلئے گئے انہوں نے کہا کہ یہ مارٹر گولے نامعلوم شرپسندوں نے کسی تخریب کاری کی غرض سے چھپائے تھے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی لوئر اورکزئی کے مختلف علاقوں سے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے چھپایا گیا اسلحہ و باردو کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -