صوابی،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،شراب اور چرس برآمد

صوابی،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،شراب اور چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) چھوٹالاہور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کمر توڑ اپریشن جاری ہیں 30لیٹر شراب اور 2030گرام چرس برآمدملزم گرفتارکر لیا۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی صوابی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں ضلعی پولیس کا موت کے سوداگروں کے خلاف کمر توڑ اپریشن جاری ہیں۔دوران کریک ڈاون بڑے بڑے مگر مچھوں کو جیل کے سلاحوں کی پیچھے دھکیل دی ہیں۔جبکہ مزید کاروائی جاری رہے گی،اس سلسلے میں ڈی ایس پی چھوٹا لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد اور اے ایس آئی انتخاب عالم بمع نفری پولیس دوران گشت ایک مشکوک شخص گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کو بعرض چیکنگ کی خاطر تلاشی لیکر انکے جسم سے لپٹی ہوئی چرس پیکٹ یعنی 1010گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ان کے ساتھ بلیوں کلر کے ٹپکے میں 30لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی ملزم خادم حسین ساکن جلسئی محلہ اعوان آباد کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کی گئی۔دریں اثناء ایک اور منشیات فروش فضل شیر ساکن لاہور محلہ ڈھوک کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1020گرام برآمد کیا گیا۔