صوابی،مغوی ارسلان بمعہ کار بازیاب،3 اغواء کار گرفتار

صوابی،مغوی ارسلان بمعہ کار بازیاب،3 اغواء کار گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ) تھانہ ٹوپی کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مغوی ارسلان بمعہ موٹرکار اغواء کاروں کی چنگل سے باحفاظت بازیاب کراکر موقع پر3 اغواء کار کو گرفتار کرلیے واردات میں استعمال ہونے والے گاڑی بھی پولیس کی تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بمقام بلسنگ شادی ہال ٹوپی میں تین اغواء کاروں نے ارسلان نامی شخص کو بذور اپنے موٹرکار نمبریRIZ-11 برنگ بلیک براون میں بھٹاکر غازی کی طرف اغواء کر رہے تھے،جبکہ مغوی کی موٹر کار نمبری RiM-8412 میں تیسرا ملزم بیٹھ کر روانہ ہوئے،اس دوران مقامی پولیس کو واردات ہونے کی اطلاع ملی، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر نیاز علی اور اے ایس آئی اعزاز خان بمع نفری نے فوری طور ٹوپی غازی روڈ پر تعاقب کرتے ہوئے بروقت کاروائی کرکے نذد شہید بابا چیک پوسٹ پر دونوں موٹر کاریں کو قابو پا کر تین اغواء کار علی حیدر، سکندر شاہ اور شعیب ساکنان غازی ہری پور کو دھرلیے وجہ عناد ملزمان بالا کو شک تھا کہ اسلام اباد کا رہائشی ارسلان نامی نوجوان ہمارے خالہ مسماۃ (الف)ساکن غازی کے ساتھ بذریعہ انسٹاگرام تعلق استوار تھے،جسکو مسماۃ (الف) کے ذریعے دھوکہ دہی پر ٹوپی بلاسنگ شادی ہال بھلا کر اغواء کر رہے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -