محکمہ خوراک نے مختلف علاقوں سے 16 گرانفروشوں کو دھرلیا

محکمہ خوراک نے مختلف علاقوں سے 16 گرانفروشوں کو دھرلیا

  

پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16 افراد کو دھرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی سیکرٹری خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر وحید یوسف نے کوہاٹ روڈ متنی بڈھ بیر تاج آباد اورخیبر ٹیچنگ ہسپتال کے گرد و نواح میں فوڈ پوائنٹس پر نرخنامے چیک کئے اور دکانوں پر موجود شہریوں سے نرخوں سے متعلق پوچھ گچھ کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر محکمہ خوراک کے افسران نے 16 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں دودھ فروش سبزی و پھل فروش قصائی جنرل سٹور مالکان اور دیگرشامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے نرخناموں کی چیکنگ کیساتھ ساتھ شہریوں سے بھی نرخوں سے متلعق آگاہی حاصل کی جاتی ہے اکثر اوقات دکاندار نرخناموں کو نظر انداز کر کے من مانے ریٹ پر شہریوں کو اشیائے خوردونوش فراہم کرتے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش سے وابستہ افراد خود کو محکمہ خوراک سے اوجھل نہ سمجھے محکمہ خوراک کے افسران شہر کے تمام ٹانز میں الرٹ ہیں اور دن رات چھاپے مارکر شہریوں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -