پشاور، آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور، آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ)نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس بجٹ کو ملازم کش بجٹ قرار دیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے،مظاہرے کی قیادت مرکزی وبائی صدر ملک محمد نوید اعوان،صوبائی چئیرمین سوار خان تخت بھائی،جنرل سیکرٹری ظہیر شیخ ایبٹ آباد،سپرست اعلیٰ جاوید خان اور دیگر نے کی جبکہ کثیر تعدا میں ملازمین نے شرکت کی۔اس وقع پر مطاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سلیکٹڈ حکومت نے حالیہ بجٹ میں مراعات یافتہ سرمایہ دار طبقے کو ایک بار پھر نوازا ہے جبکہ مہنگائی کی حالیہ لہر سے متاثرہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے حکومت نے انصاف،اخلاقیات کی تمام حدود پار کر دی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں بلدیاتی ملازمین فرنٹ لائن پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کو اعزاز سے محروم رکھا گیا ہے جو افسوس ناک ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کی کو مہنگائی کے تناسب سے ریلیف دیا جائے اور تمام مراعات دے جائے بصورت دیگر صوبہ گیر احتجاجی تحریک سمیت مطالبات کے حصول کیلئے 19جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -