نوشہرہ،گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،متعدد کو جرمانے

نوشہرہ،گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،متعدد کو جرمانے

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)محکمہ خوراک نوشہرہ کاڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان کی ہدایات پر پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والے کمپلینٹ پر امانگڑھ، خٹ کلے، نوشہرہ کینٹ، حکیم آباد ASC کالونی اور شیدو میں سویٹ شاپس، جنرل سٹورز، دودھ فروشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی سیکرٹری خوراک نثار احمد، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا شف احسان کی ہدایات پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد اکبر اور فوڈ انسپکٹر وحید اللہ یاسین نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والے کمپلینٹ پر کاروائی کرتے ہوئے خٹ کلے، نوشہرہ کینٹ، لالکرتئی میں تین دودھ فروشں وں کو گرانفروشی کی مد میں بھاری جرمانہ کیا تینوں دودھ فروش دہی 100 روپے کے بجائے 120 روپے پر فروخت کر رہے تھے جبکہ ایک کے خلاف متعلقہ تھانے میں مراسلہ جمع کیا۔ نوشہرہ کینٹ اور حکیم آباد میں سویٹ اینڈ بیکرز شاپس میں بریڈ پر تیار کردہ ڈیٹ اور ایکسپائری ڈیٹ نہیں تھا جس پر سویٹ مالکان کو بھاری جرمانہ کیا۔ شیدو میں ایک دوکاندار کو مختلف اشیاخوردنوش کی زیادہ ریٹ وصول کرنے پر اور ایکسپائرگلوکوز پر فوڈ لا ایکٹ کیتحت بھاری جرمانہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے دوکاندار حضرات کو بتایا کہ محکمہ خوراک نوشہرہ نے شہریوں کو معیاری اشیا کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے جس کے تحت ضلع بھر میں کارروائیاں جاری رہیگی اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور نہ ہی کسی کے ساتھ رعایت برتی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -