ٹانک،لشمینیا مچھر کے تدارک کیلئے آپریشن کا آغاز

ٹانک،لشمینیا مچھر کے تدارک کیلئے آپریشن کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان لشمینیا مچھر کے خلاف صوبائی حکومت کی ہدایات پر آپریشن شروع کردیا گیا: تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں لشمینیا مچھر سے متاثرہ علاقے میں ڈی ایچ ایس مرج اضلاع ڈاکٹر نیاز آفریدی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت جنوبی وزیرستان کیعملے نے راغزائی اور سرویکئی کے پچاس گھروں میں اینٹی ماسکیٹوز سپرے کا عمل مکمل کردیا ہے، اس سلسلے میں ایڈیشنل ایجنسی سرجن ڈاکٹر ولی الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے وہ علاقے جہاں پر لشمینیا مچھر کی افزائش زیادہ ہے ان علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اینٹی ماسکیٹوز سپرے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں لشمینیا مچر سے متاثرہ افراد کا علاج و معالجہ بھی جاری ہے انشائاللہ جلد لشمینیا پر کنٹرول حاصل کرکے علاقے کے عوام کو اس وباء سے نجات دلائینگے۔