ایبٹ آباد،ہوٹل مالکان کیخلاف کارروائی،5 بند،متعدد کو نوٹسز

ایبٹ آباد،ہوٹل مالکان کیخلاف کارروائی،5 بند،متعدد کو نوٹسز

  

ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی SOPs کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی 5ہوٹل بند متعددکو نوٹسز جاری ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روزشام کے اوقات میں شہریوں کو ہوٹل میں کھانا فراہم کرنے پر سہلڈ میں موجود مختلف فوڈ پوائنٹس/ ہوٹلز کا معائنہ کیاڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنائاللہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III امین الحسن نے سلہڈ شاہراہ ریشم کے کنارے تمام فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ حکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 05 ہوٹلز کو بند کیا گیا اور قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لیے نوٹس جاری کیے گئے۔ واضع رہے کہ حکومت کی جانب سے ہوٹلز کو پارسل اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہے جبکہ ڈائننگ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ ایبٹ آبادکرونا کے بڑھتے ہوے کیسز ایبٹ آباد میں سمارٹ لاک ڈاون کا آغاز آج ہوگا شہر کے چھ مقمات پر لاک ڈاون ہو گا ڈپٹی کمیشنر ایبٹ آباد کے مطابق کرونا واہرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رھا ہے جس کے باعث اب جہاں پر کیسیز زیادہ ہونگے وہاں پر سمارٹ لاک ڈاون ہو گا۔

پشاور(کرائمز رپورٹر)پیٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز چھینے والے گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق خطرناک راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے دو عدد موٹر سائیکل، ایک عدد قیمتی موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عبداللہ ولد عبد الرحمان سکنہ شاہ ڈھنڈ نے گلبہار پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے راہزنی کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جس پر جدید سائنسی خطوط پر جاری تفتیش کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ایس ایچ او گلبہار احمد اللہ نے مسلح ملزمان نعمان ولد فضل روف، عامر ولد شاہ جہان، بلال ولد مشرف اور ہدایت اللہ ولد محمد پرویز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق خطرناک راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے دو عدد موٹر سائیکل، ایک عدد قیمتی موبائل فون اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -