لاڑکانہ میں وزیر اعظم کی آمد پر پیپلز یوتھ آگنائزیشن کا احتجاج

لاڑکانہ میں وزیر اعظم کی آمد پر پیپلز یوتھ آگنائزیشن کا احتجاج

  

لاڑکانہ (این این آئی)لاڑکانہ میں وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر پیپلز یوتھ آگنائزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے الزام لگایا کہ وفاقی بجٹ میں سندھی نوجوانوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔لاڑکانہ میں پیپلز یوتھ آگنائزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف انصاف ہاوس کے سامنے مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ یہ شہر صرف بھٹو کا ہے، مظاہرین نے الزام لگایا کہ وفاقی بجٹ میں سندھی نوجوانوں کو نظرانداز کیا گیا،وفاقی حکومت کے اشارے پر لاڑکانہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے نوجوانوں کو اسلام آباد میں ملازمتیں اور داخلے دئیے جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -