گوگل نے پاکستان کیلئے انسائٹس فار برانڈزجاری کردیا

گوگل نے پاکستان کیلئے انسائٹس فار برانڈزجاری کردیا

  

کراچی (پ ر)پاکستان میں پہلی بار،آن لائن سرچ کمپنی، گوگل نے صارف کے رُجحانات کومدنظر رکھتے ہوئے کہ پاکستان آن لائن کیا تلاش کررہا ہے؟ پر مبنی ایک مشترکہ رجحانات کی لیڈرشپ رپورٹ ”انسائٹس فار برانڈز“ جاری کردی ہے۔آن لائن سرچ،دورِحاضرکے معاشرے میں صارف کے رُجحانات کو جاننے کے لیے ایک اہم اشاریہ ہے۔آن لائن سرچ سے ملنے والی آگاہی تمام کاروباری افراد کیلئے نہایت مفید ہے جو آن لائن اپنے حاضرین کے ساتھ مشغول ہونے کیلئے مختلف طریقے تلاش کررہے ہیں۔ پاکستانی دیگر مقاصد کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کو ذاتی طور پر دل بہلانے، ریستورانوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے، مصنوعات کی تلاش میں معاونت کرنے اورسب سے بڑھ کر حقائق کا ذریعہ بتانے کیلئے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔”پاکستانیوں کو اْن کے اسمارٹ فونز سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے کیوں کہ وہ ہمیشہ، اپنے اطراف میں، بہترین تجربات اورڈیلز کی تلاش میں رہتے ہیں اور ساتھ ہی، اِن مشکل حالات میں،مستند معلومات بھی تلاش کرتے رہتے ہیں۔“یہ بات گوگل ایشیا پیسفک کے انڈسٹری ہیڈ فار ساؤتھ ایشیا، فراز اظہر نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ہماری تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین بلند تر نفاست، زیادہ پائیدار اشیاء اور خدمات میں دلچسپی لیتے ہیں اور گزشتہ 12 مہینوں کے دوران، صحتمند تر طرز زندگی کی جانب اْن کی رغبت کے اہم محرکات ہیں۔ اِس کے علاوہ، پاکستان کی مقبول آن لائن ویب سائٹ، یو ٹیوب، پر بھی لوکل کنٹنٹ پر مشتمل ڈیجیٹل ویڈیو ز کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔“حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، گوگل نے پانچ ایسے اہم رجحانات کی نشاندہی کی ہے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سرچ کرنے کے لیے پاکستانیوں کا طریقہ کیا ہے اور اس سے،موجودہ ماحول میں،انسانی نقل و حرکت میں کمی کے اثرات کے بارے میں تجسس کا بھی پتا چلتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -