اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز چھینے والا گروہ گرفتار

اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز چھینے والا گروہ گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)پیٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز چھینے والے گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق خطرناک راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے دو عدد موٹر سائیکل، ایک عدد قیمتی موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عبداللہ ولد عبد الرحمان سکنہ شاہ ڈھنڈ نے گلبہار پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے راہزنی کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جس پر جدید سائنسی خطوط پر جاری تفتیش کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ایس ایچ او گلبہار احمد اللہ نے مسلح ملزمان نعمان ولد فضل روف، عامر ولد شاہ جہان، بلال ولد مشرف اور ہدایت اللہ ولد محمد پرویز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق خطرناک راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے دو عدد موٹر سائیکل، ایک عدد قیمتی موبائل فون اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -