جامکے چٹھہ: گیس سلنڈر دھماکہ، 3سالہ بچہ جاں بحق، 5زخمی 

جامکے چٹھہ: گیس سلنڈر دھماکہ، 3سالہ بچہ جاں بحق، 5زخمی 

  

جامکے چٹھہ(نمائندہ پاکستان)گیس لیکج کے سبب گھریلو سلنڈر کا خوفناک دھماکہ خواتین سمیت 5افراد جل کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا جبکہ تین سال کا بچہ دھماکے کی شدت سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ میں صوفی رانا محمد اکرم کے گھر سلنڈر کا پائپ لیک ہونے کے باعث کمرے میں گیس جمع ہونے کی صورت میں خوفناک دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں رانا اکرم اور گھر کی خواتین جل کر زخمی ہوگئے جنہیں فرسٹ ایڈ کے لئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم دھماکہ سے رانا اکرم کے بھتیجے سلیم عرف بھگا کا تین سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

سلنڈر دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -