انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اپنے چار ٹر میں وسعت پیدا کرے،صدر مملکت

انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اپنے چار ٹر میں وسعت پیدا کرے،صدر مملکت

  

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اپنے اہداف و مقاصد میں وسعت پیدا کرے،تحقیق کے شعبے میں ادارہ علاقائی اور بین الاقوامی تھنک ٹینکس کے ساتھ روابط قائم کرے۔ بدھ کو انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی جانب سے صدر پاکستان کو ادارے کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت نے کہاکہ موجودہ دور کی تحقیقی ضروریات پر پورا اترنے کیلئے ادارہ اپنے چارٹر میں بہتری لائے۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ انسٹیٹیوٹ اپنے اہداف و مقاصد میں وسعت پیدا کرے، تحقیق کے شعبے میں ادارہ علاقائی اور بین الاقوامی تھنک ٹینکس کے ساتھ روابط قائم کرے۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ تحقیقی اداروں کے ساتھ روابط میں بہتری لائی جائے۔ ادارے کے ایکٹنگ سربراہ ندیم ریاض نے بتایاکہ انسٹیٹیوٹ کے پلیٹ فارم سے سکالرز اور طلباء فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

وسعت

مزید :

صفحہ آخر -