وزیر اعلیٰ محمود خان کی طارق عزیز،ایم پی اے نصیر اللہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کی طارق عزیز،ایم پی اے نصیر اللہ کی والدہ کی وفات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے رکن صوبائی اسمبلی نصیر اللہ خان کی والدہ اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی احمدحسین شاہ کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے سابق ایم پی اے مولانا ادریس کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دُعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معروف ٹی وی کمپیئر، ادیب، شاعر اور سابق ایم این اے طار ق عزیز کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعاکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم طارق عزیز ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، اُن کی ادبی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -