ملتان:مالی سال کے اختتام پرکتناکام ہوا، جانچ پڑتال شروع

ملتان:مالی سال کے اختتام پرکتناکام ہوا، جانچ پڑتال شروع

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر  ) مالی سال کے اختتام پر ترقیاتی منصوبوں پر کتنا کام ہوا؟اس بارے میں پڑتال شروع کردی گئی ہے اورڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے قومی تعمیرکے تمام محکموں،ہائی وے،بلڈنگز،روڈ، ایم ڈی اے،واسا،میٹروپولٹن کارپوریشن،میونسپل کونسلز کے افسران کو بریفنگ کے لئے طلب کرلیا ۔اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں میپکو،سوئی گیس،محکمہ صحت اور تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل شہزاد نے ڈویلپمنٹ پروفائل بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری ہونیوالے فنڈز کا بروقت استعمال افسران کی ذمہ داری ہے،میں ترقیاتی فنڈز کے مالی سال کے اختتام پر لیپس ہو جانے کو غفلت مجرمانہ سمجھتاہوں،ترقیاتی فنڈز افسران کی سستی اور نااہلی کی وجہ سے لیپس ہو جاتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں،ترقیاتی فنڈز کو مقررہ مدت میں استعمال نہ کرنا عوام کے ساتھ بھی ناانصافی ہے،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع ملتان کے211 منصوبوں کے لئے3ارب67کروڑروپے جاری کئے گئے،انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ضلع ملتان میں جاری ہونے والے فنڈز سو فیصد خرچ کئے گئے ہیں،تعلیم کے9،سپیشل ایجوکیشن1،سپورٹس4 اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کے6 منصوبوں پر سو فیصد فنڈز خرچ ہوئے،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے3،واسا77 اور روڈز کے51 منصوبوں پر بھی خرچ کی شرح سو فیصد رہی،اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت123 منصوبوں کے لئے جاری فنڈز کا93فیصدخرچ کیا گیا،لوکل گورنمنٹ کے46منصوبوں پر98 فیصد فنڈز خرچ کئے گئے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے36منصوبوں پر92فیصد اور ہائی وے کے24 منصوبوں پر91 فیصد فنڈ خرچ ہوئے،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز سیکنڈ کے تحت83 منصوبے شروع کئے گئے ہیں،ان منصوبوں پر12 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں،62 منصوبوں کے ورک آرڈرجاری کردئیے گئے ہیں،میپکو کی 252 سکیموں پر98 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،سوئی گیس کے7 منصوبے منظوری کے لئے وفاقی حکومت کو ارسال کئے گئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -