فردوس عاشق اعوان کی برطانیہ میں جائیداد کی ملکیت کی تردید

فردوس عاشق اعوان کی برطانیہ میں جائیداد کی ملکیت کی تردید
فردوس عاشق اعوان کی برطانیہ میں جائیداد کی ملکیت کی تردید

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے برطانیہ میں جائیداد کی ملکیت کی تردید کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انگلینڈ میں ان سے منسوب جائیداد کی خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی ساکھ اور شہرت کو من گھڑت الزامات سے نقصان پہنچانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -