ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ آج سنایاجائے گا

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ آج سنایاجائے گا
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ آج سنایاجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ آج سنایاجائے گا،اے ٹی سی اسلام آباد نے سماعت مکمل کر کے 21 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ آج سنایاجائے گا،عمران فاروق قتل کیس میں 3ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی گرفتار ہیں،4ملزمان بانی متحدہ،محمدانور،افتخارحسین اورکاشف کامران کو اشتہاری قرار دیا گیا۔
ملزمان پر قتل سمیت قتل کی سازش ،معاونت اور سہولت کاری کے الزامات ہیں،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے 5دسمبر 2015 کو مقدمہ درج کیا تھا،اے ٹی سی اسلام آباد نے سماعت مکمل کر کے 21 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔