ماسک اورسماجی فاصلہ اپنانے سے کوروناسے بچاؤممکن ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

ماسک اورسماجی فاصلہ اپنانے سے کوروناسے بچاؤممکن ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب ...
ماسک اورسماجی فاصلہ اپنانے سے کوروناسے بچاؤممکن ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ انسدادکوروناکیلئے عوام کاتعاون بے حدضروری ہے،ماسک اورسماجی فاصلہ اپنانے سے کوروناسے بچاؤممکن ہوگا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسدادکوروناکیلئے عوام کاتعاون بے حدضروری ہے، کورونا سے متاثرہ علاقوں کوسیل کردیا، کورونا کیس ختم ہونے پر سیل شدہ علاقوں کو کھول دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ماسک اورسماجی فاصلہ اپنانے سے کوروناسے بچاؤممکن ہوگا،عوام ماسک پہنیں اورسماجی فاصلے کی پابندی کواپناشعار بنائیں،پنجاب میں کوروناکے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنا کر معمولات زندگی سرانجام دیئے جا سکتے ہیں ،کورونا پر قابو پانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرناہوگا، حکومتی اقدامات کا مقصد عوام کی حفاظت ہے۔