صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی درخواست منظور کرلی، اجازت دیدی

صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی درخواست منظور ...
صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی درخواست منظور کرلی، اجازت دیدی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدارتی ریفرنس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ کوویڈیولنک پربیان دینےکی اجازت دیدی اور جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ  جسٹس قاضی فائزکی اہلیہ کےگھرپرویڈیولنک انتظامات کرارہے۔یادرہےکہ گزشتہ دنوں قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کو مطمئن کرنا اور جواب دینا چاہتی ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ   دوپہرکوجسٹس قاضی فائزکی اہلیہ کابیان لیں گے، درخواست ہےجسٹس قاضی فائزکی اہلیہ مختصربات کریں، جسٹس قاضی فائزکی اہلیہ ہمارے لیےقابل احترام ہیں۔

 جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا فاضل جج کی اہلیہ بیان دیتے وقت مناسب الفاظ کا استعمال کریں، جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ عدالتی ڈیکورم کا خیال رکھیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ہمارے سامنے فریق نہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -