اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عدالتی حکام کاکہنا ہے کہ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آیندہ ہفتے کی کاز کینسل کردی گئی، عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویزنے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

عدالتی حکام نے کہاکہ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ ہفتے پازیٹو آیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے3ججز کے سیکریٹریز، چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈربھی کورونا میں مبتلا ہیں،اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی کورونا کا شکارہیں،عدالتی حکام نے مزید کہاکہ عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -