سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 71 کلو میٹر اور مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزجڑواں شہروں راول پنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔مردان، نوشہرہ، شانگلہ اور گردونواح میں بھی زلزلے آیا جب کہ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔