ملتان کے 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ، کون کونسے علاقے شامل ہیں ؟

ملتان کے 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ، کون کونسے علاقے شامل ہیں ؟
ملتان کے 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ، کون کونسے علاقے شامل ہیں ؟

  

ملتان (ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان کے 3 علاقوں میں گزشتہ رات 12 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان کے مطابق لاک ڈاﺅن ملتان کے علاقوں شاہ رکنِ عالم کالونی کے ایچ اور ڈی بلاک میں نافذ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ نیو ملتان کالونی کے وی اور وائی بلاک اور ایم ڈی اے چوک کے نزدیکی علاقے بھی اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگا کر سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملتان کے ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاﺅن والے علاقوں میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔غیر ضروری آمد و رفت کی اجازت نہیں ہو گی، مکین انتہائی اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکل سکیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان علاقوں میں کریانہ اسٹور، گوشت، دودھ، سبزی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کورونا مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 118 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 3 ہزار 93 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 97 ہزار 810 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 59 ہزار 215 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ادھر پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 60 ہزار 138 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 202 ہو گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -کورونا وائرس -