کورونا میں مبتلا ہونیوالی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر اب کیسی ہیں؟

کورونا میں مبتلا ہونیوالی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر اب کیسی ہیں؟
کورونا میں مبتلا ہونیوالی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر اب کیسی ہیں؟

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان ندا یاسر کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو گئیں، انہوں نے اپنے روزمرہ معمولات کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ندا یاسر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ”مشکل وقت تھا، گزرگیا“۔

اداکارہ نے کہا کہ مثبت سوچ اور توانائی کے ساتھ واپس آ رہی ہوں، خدا کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے مجھے صحت بخشی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔

مزید :

تفریح -کورونا وائرس -