آٹا اور گندم بحران کیس:وفاقی حکومت اورنیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم، آخری مہلت دیدی

آٹا اور گندم بحران کیس:وفاقی حکومت اورنیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر ...
آٹا اور گندم بحران کیس:وفاقی حکومت اورنیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم، آخری مہلت دیدی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ آٹا اور گندم بحران سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت اورنیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہو گئی،عدالت نے وفاقی حکومت اورنیب سمیت دیگر اداروں کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں آٹا اور گندم بحران سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ گندم اورچینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کاحکم دیاجائے ۔

وفاقی حکومت اورنیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہو گئی،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کا رویہ درست نہیں،عدالت نے وفاقی حکومت اورنیب سمیت دیگر اداروں کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت24 جون تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -