بابراعوان سے علیم خان کی ملاقات ،پنجاب کے سیاسی معاملات پرتبادلہ خیال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرپارلیمانی اموربابراعوان سے وزیرخوراک علیم خان نے ملاقات کی،ملاقات میں پنجاب کے سیاسی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشکلات کے باوجودپنجاب میں عوام دوست بجٹ پیش کیاگیا،تعلیم،صحت کیلئے تاریخی بجٹ حکومتی ترجیحات کاعکاس ہے۔
بابراعوان نے کہاکہ وفاقی حکومت بھی معاشی پالیسیوں میں بہتری کیلئے مسلسل محنت کررہی ہے ،صوبائی وزیر نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں بجٹ اجلاس کاطریقہ کاربہترین تھا۔