گرمی کی شدت میں اضافہ، ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی غائب

گرمی کی شدت میں اضافہ، ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی غائب
گرمی کی شدت میں اضافہ، ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار)گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی شہر کے 20علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے اور ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی کا غائب ہونا معمول بن گیا ہے۔لیسکو حکام کورونا کے خوف کے باعث گھروں میں بیٹھ کر احکامات دینے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر بجلی کی کھپت بڑھ گئی ہے جس کے ساتھ ہی لیسکو کے متعدد گریڈ ٹرپ کرگئے ہیں۔جس کے باعث ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی کا غائب ہونا معمول بن گیا ہے۔ لاہور کے 20علاقوں میں بجلی کا غائب ہونا معمول بن گیا ہے اور اس میں لاہور کے مختلف علاقوں بالخصوص گنجان آبادیوں میں بجلی کی شدید کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہےاور بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے پر لیسکو کے سسٹم نے جواب دے دیا ہے لیسکو حکام بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں پیدا ہونے والے تعطل کو پورا کرنے میں ناکام ہو کر رہ گئے ہیں اور کورونا کے خوف کے باعث افسران گھروں میں بیٹھ کر احکامات دینے لگے ہیں۔ جس کے بعد لاہور کی متعدد گنجان آبادیاں بجلی کے بحران کی لپیٹ میں آگئی ہیںاور گنجان آبادیوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقوں میں بھی بجلی غائب ہونا شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے پر لاہور کے اکثریتی علاقے بجلی کی سہولت سے۔محروم ہو کر رہ جائیں گے۔جبکہ اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر بجلی کی کھپت بڑھ گئی ہے اور اس میں بالخصوص ایے سی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث بجلی کی کھپت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔صارفین کو چاہیے کہ وہ بجلی کا کم سے کم استعمال کریں اور بالخصوص بجلی کی چوری سے اجتناب کریں۔تاہم بجلی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کو مکمل طورپر یقینی بنایا جارہا ہے۔