اثاثے منجمد کیس:شہبازشریف کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کا آخری موقع

اثاثے منجمد کیس:شہبازشریف کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کا آخری موقع
اثاثے منجمد کیس:شہبازشریف کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کا آخری موقع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدلت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثوں سے متعلق کیس میں شہبازشریف کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کا آخری موقع دیدیا،عدالت نے شہباز شریف کے وکلا کو 10جولائی کودلائل کے لیے طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمدکرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی ،درخواست حمزہ شہبازاورنصرت شہباز نے دائرکی جس میں اثاثے منجمد کرنے کے حکم کوچیلنج کیاگیا ہے۔

عدالت نے شہبازشریف کے وکلاکودلائل مکمل کرنے کا آخری موقع دیدیااورشہبازشریف کے وکلا 10 جولائی کودوبارہ دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -