پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پرحکومتی کارروائی کیخلاف درخواست پروزارت توانائی اور دیگر کو نوٹس جاری

پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پرحکومتی کارروائی کیخلاف درخواست پروزارت ...
پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پرحکومتی کارروائی کیخلاف درخواست پروزارت توانائی اور دیگر کو نوٹس جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پرحکومتی کارروائی کیخلاف درخواست پر وزارت توانائی،اوگرا،فیول کرائسزکمیٹی،ایف آئی اے کو 25 جون کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پرحکومتی کارروائی کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے کہاکہ آئل کمپنیوں کوکمیٹی نے نوٹس جاری کرناتھا،ایف آئی اے نے کردیا،ایگزیکٹوکے اختیارات میں عدالت تحمل کامظاہرہ کرتی ہے،اوگرا، ایف آئی اے کوکمیٹی میں ڈال دیاگیا،کیس کیسے دیکھیں گے؟۔

وکیل آئل کمپنی نے کہاکہ 8 جون کووفاقی وزیرنے فیول کرائسزکمیٹی تشکیل دی،پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی، عدالت نے حکومتی کارروائی کیخلاف درخواست پر وزارت توانائی،اوگرا،فیول کرائسزکمیٹی،ایف آئی اے کو 25 جون کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -