کورونامریضوں کاپلازمہ فروخت کرنے کیخلاف درخواست ،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اورقانون سے جواب طلب

Jun 18, 2020 | 11:35 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے کورونامریضوں کاپلازمہ فروخت کرنے کیخلاف درخواست سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اورقانون سے جواب طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کورونامریضوں کاپلازمہ فروخت کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کوروناکے صحت یاب مریض پلازمہ فروخت کررہے ہیں۔
پلازمہ کی غیرقانونی فروخت پرچیف جسٹس ہائیکورٹ برہم ہو گئے،چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیاکہ اب تک ذمہ داروں کیخلاف کیاکارروائی کی؟،عدالت نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اورقانون سے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں