کورونا وائرس کے وار جاری ، مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن ، اموات اور کیسز میں اضافہ

کورونا وائرس کے وار جاری ، مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن ، اموات اور کیسز ...
کورونا وائرس کے وار جاری ، مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن ، اموات اور کیسز میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی سمارٹ لاک ڈاﺅن کرتے ہوئے مختلف علاقے سیل کر دیئے گئے ہیں تاہم کچھ کو بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 118 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور مزید پانچ ہزار 358 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 82 ہزار 12 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 358 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 59 ہزار 215 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز


پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 60 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 59 ہزار 983، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 613، بلوچستان میں 8 ہزار 794، اسلام ا?باد میں 9 ہزار 637، آزادکشمیر میں 740 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 214 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


اموات

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا کے سبب 118 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 93 ہوگیا ہے۔سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 202 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 916، خیبر پختونخوا میں 755، اسلام آباد میں 94، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 93 اور ا?زاد کشمیر میں 15 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔