"سرحد پر پیٹرولنگ کی ذمہ داری فوج کی ہے حکومت کی نہیں، ہماری فوج کو۔۔۔" بھارتی میڈیا بھی انڈین آرمی پر برس پڑا

"سرحد پر پیٹرولنگ کی ذمہ داری فوج کی ہے حکومت کی نہیں، ہماری فوج کو۔۔۔" بھارتی ...

  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی نیوز چینل کی اینکر پرسن سویتا سنگھ نے چین کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے پر انڈین آرمی کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہئے ناکہ بھارت کی مرکزی حکومت کو۔سرحد پر پیٹرولنگ کی ذمہ داری فوج کی ہے حکومت کی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فوج کو اتنی آزادی حاصل ہے کہ وہ سیاسی رہنماﺅں سے تحریری احکامات کا انتظار کئے بغیر پیٹرولنگ کرسکتی ہے۔ اب اگر یہ رپورٹس آرہی ہیں کہ چین بھارت کی زمین پر آگیا ہے تو اس سے بھارتی فوج کی کارکردگی پر سوال اٹھتے ہیں۔ ان کے اس بیان پر انہیں ملک کے اندر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں سخت رد عمل کا سامنا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -