سی پیک منصوبوں سے معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، عاصم سلیم باجوہ

سی پیک منصوبوں سے معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، عاصم سلیم باجوہ
سی پیک منصوبوں سے معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، عاصم سلیم باجوہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایچ ایم سی میں نئی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، معاہدے سے صنعتوں کو فروغ ملے گا، سی پیک منصوبوں سے معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، پراجیکٹس پاکستانی عوام کو ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے چین کی 6 کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک ٹو کے تحت نئے ریلوے ٹریک بنائے جائیں گے، حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بنایا جائے گا، تمام ریلوے ٹریکس کو بدلا جائے گا، اقدامات سے ریلوے منافع بخش ادارہ بنے گا، چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، سی پیک دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا سی پیک منصوبوں کے تحت صوبوں میں خصوصی اکنامک زونز بنائے جائیں گے، اقدامات سے معیشت کو فروغ ملے گا، روزگار پیدا ہوگا، زرعی مشینری ملک میں بنائی جائے گی جو ہم باہر سے منگواتے ہیں، سی پیک ایک حقیقت بنتا جا رہا ہے، 8 انرجی منصوبے مکمل ہوچکے، اقدامات سے قرضوں پر انحصار کم ہوگا، فیز ٹو میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -