ڈاکٹر عمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے تفصیلی فیصلے میں وجوہات جاری کردیں

ڈاکٹر عمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا،انسداد دہشتگردی عدالت ...
ڈاکٹر عمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے تفصیلی فیصلے میں وجوہات جاری کردیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر عمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا۔انسداددہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 39 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلے میں عمران فاروق قتل کیس کی وجوہات جاری کی گئی ہیں۔عدالت نے کہاکہ ثابت ہواعمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا،ایم کیوایم لندن کے 2سینئررہنماﺅں نے یہ حکم پاکستان پہنچایا،معظم علی نے نائن زیروسے قتل کیلئے لڑکوں کاانتخاب کیا،عمران فاروق کے قتل کیلئے محسن علی اورکاشف کامران کوچناگیا،محسن اورکاشف کوبرطانیہ لےجاکرقتل کیلئے بھرپورمددکی گئی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ قتل کامقصدتھاکہ کوئی متحدہ بانی کیخلاف بات نہیں کرسکتا،عمران فاروق کوقتل کامقصدعوام میں خوف وہراس پھیلانابھی تھا،عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس دہشتگردی کے مقدمے کی تعریف پرپورااترتاہے،عمران فاروق قتل کیس سزائے موت کامقدمہ بنتاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -