عدالت کا سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ، معروف امریکی بلاگر نے بھی جواب میں بڑاقدم اٹھا لیا

عدالت کا سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ، معروف امریکی بلاگر نے ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا ایڈیشنل سیشن جج کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سنتھیا ڈی رچی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیاہے اس لیے ایف آئی اے کو میرے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے ۔ایڈیشنل سیشن جج نے سنتھیا ڈ ی رچی کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔جسے امریکی بلاگر نے اب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔

یاد رہے کہ سنتھیا ڈی رچی نے پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت پر سنگین ترین الزامات لگائے تھے ، انہوں نے رحمان ملک پر ریپ جبکہ یوسف رضا گیلانی پر حراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔

مزید :

قومی -