بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان نے بھی جوابی قدم اٹھا لیا، شدید احتجاج

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان نے بھی جوابی قدم ...
بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان نے بھی جوابی قدم اٹھا لیا، شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 شہریوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا، اس اشتعال انگیزی پر    پاکستان نےبھارتی ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کرلیا اور  بھارتی ہائی کمیشن کےچارج ڈی افیئرکو احتجاجی مراسلہ تھمایاگیا ۔

واقعات کے مطابق  بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول پربھارتی فائرنگ پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا،   بھارتی فوج نے 17 جون کوایل اوسی پرسویلین آبادی کونشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید :

قومی -