خیبرپختونخوا: وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے معدنیات بھی کروناوائرس کا شکار

خیبرپختونخوا: وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے معدنیات بھی کروناوائرس کا شکار
خیبرپختونخوا: وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے معدنیات بھی کروناوائرس کا شکار

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی بھی کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عارف احمد زئی میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی، طبیعت خرابی کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ممکنہ کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جو آج مثبت آیا۔

ابتدائی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عارف احمدزئی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، معاون خصوصی معدنیات نے عوام سے دعاو¿ں کی درخواست اور گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اٹھانے سے کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، حالیہ دنوں کوئی حکومتی شخصیات، سیاستدان ، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، سماجی اور شوبز کی شخصیات بھی وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -