پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کی ’وال والیز چیلنج‘ میں انوکھی انٹری، کون سے کپڑے پہن کر راجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب دیا؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کی ’وال والیز چیلنج‘ میں انوکھی انٹری، کون سے ...
پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کی ’وال والیز چیلنج‘ میں انوکھی انٹری، کون سے کپڑے پہن کر راجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب دیا؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے لاک ڈاؤن میں ٹینس کے ”وال والیز چیلنجز“ میں ایک انوکھے انداز میں انٹری ڈال کر راجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعصام الحق نے اپنی شادی کے روز پہنا گیا لباس شیروانی اور پگڑی کو ایک بار پھر زیب تن کیا اور دو منٹ تک وال والیز کیں اور سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب دیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ یہ ویڈیو ان تمام افراد کے نام کرنا چاہتے ہیں جن کی شادی لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی، ان کی اپنی شادی بھی لاک ڈاؤن کے دوران ہی ہوئی تھی۔ قومی ٹینس سٹار نے کہا کہ بھاری لباس پہن کر اور پگڑی کو سنبھالتے ہوئے ٹینس والیز میں بیلنس برقرار رکھنا مشکل ٹاسک تھا لیکن اس کو انہوں نے خوب انجوائے کیا۔

View this post on Instagram

Now that half of #Lahore is going through another #lockdown , on public demand I decided to take up @rogerfederer #tennisathome #volleychallenge with a bit of twist :) I could not think of a better attire or turban for this challenge , hope you guys get to enjoy the video :) take care ,stay safe ,stay blessed everyone. #coronavirusinpakistan #trainingathome #tennisathome #weddingattire #volleywithatwist

A post shared by Aisam Qureshi (@aisamqureshi) on

یاد رہے کہ وال والیز کا سلسلہ لاک ڈاون کے آغاز میں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے شروع کیا تھا، فیڈرر کی ویڈیو کے بعد دیگر ٹینس پلیئرز نے بھی وال والیز چیلنج میں اپنی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ پاکستان کی خاتون ٹینس پلیئر اشنا سہیل نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر کے لان میں وال والیز چیلنج مکمل کرکے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس کو بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

مزید :

کھیل -