"بھائیو اور بہنو، ہمارے جوانوں کو بنا ہتھیار کس نے بھیجا ؟" راہول گاندھی نے قوم کے سامنے سوال رکھ دیا ، مودی کو شرمندہ کردیا

"بھائیو اور بہنو، ہمارے جوانوں کو بنا ہتھیار کس نے بھیجا ؟" راہول گاندھی نے ...

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی اپوزیشن پارٹی انڈین نیشنل کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی سورماؤں کی ہلاکت پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ایسے سوالات اٹھائے ہیں جن کا جواب دینا  مودی سرکاری کیلئے  ممکن نہیں ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں راہول گاندھی نے کہا "بھائیو اور بہنو چین نے ہندوستان کے فوجی جوانوں  کو قتل کرکے بہت بڑا جرم کیا ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان جوانوں کو بنا ہتھیار کس نے بھیجا اور کیوں بھیجا ، اس کا کون ذمہ دار ہے؟"

خیال رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب لداخ کی گلوان  وادی میں چین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں بھارت کے ایک کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ پاکستان کے خلاف بات بات پر سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دینے والی  مودی سرکار کی جانب سے اس حوالے سے تاحال خاموشی  اختیار کی گئی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -