اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں۔  اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی کورونا کا شکارہیں اور عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -