احساس پروگرام، مستحق بزرگ قیدی کو بھی رقم مل گئی، مگر طریقہ ایسا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

احساس پروگرام، مستحق بزرگ قیدی کو بھی رقم مل گئی، مگر طریقہ ایسا کہ آپ کو ...
احساس پروگرام، مستحق بزرگ قیدی کو بھی رقم مل گئی، مگر طریقہ ایسا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

  

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت  مستحق افراد کو ملک بھر میں امداد فراہم کی گئی ہے جس کا دائرہ اب مستحق قیدیوں تک بھی پھیلادیا گیا ہے تاہم اس کیلئے طریقہ کار ایسا منتخب کیا گیا ہے کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی۔

احساس پروگرام کے تحت جمعرات کو ڈیرہ غازی خان کی جیل میں قید ایک بزرگ قیدی کو امدادی رقم فراہم کی گئی ہے جس کی تصاویر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ قیدی کو جیل کی چار دیواری کے اندر رہتے ہوئے امدادی رقم دی گئی ۔ اس دوران پولیس اہلکار بھی موجود تھے لیکن پھر بھی قیدی کو ہتھکڑی لگا کر سارا عمل سرانجام دیا گیا جو انتہائی حیران کن ہے۔

یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ بزرگ قیدی اتنا ہی طاقتور ہے کہ کئی نوجوان لوگوں  جن میں تربیت یافتہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں کی موجودگی میں جیل سے فرار ہوسکتا ہے؟ اگر وہ جیل کی چار دیواری میں پوری سکیورٹی کے ساتھ امدادی رقم وصول کر رہا ہے تو اس کو ہتھکڑی لگانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -