کورونا ریلیف  ٹائیگر فورس کا پہلا نتیجہ موصول، ٹائیگر نے بھتہ خوری  شروع کردی

کورونا ریلیف  ٹائیگر فورس کا پہلا نتیجہ موصول، ٹائیگر نے بھتہ خوری  شروع ...
کورونا ریلیف  ٹائیگر فورس کا پہلا نتیجہ موصول، ٹائیگر نے بھتہ خوری  شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنڈی گھیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب سے وزیر اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ایک ٹائیگر کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا اہلکار محمد صدیق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں سے بھتہ خوری کر رہا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پنڈی گھیب کے مین بازار میں دکانداروں کو ایس او پیز کی مبینہ خلاف ورزیوں پر دھمکایا اور ان سے شکایت نہ کرنے کے عوض پیسوں کا تقاضہ کیا۔

ٹائیگر  فورس کے اہلکار کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے پر دکانداروں نے جمع ہو کر پہلے تو اس کی خوب درگت بنائی جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔