کار ریسنگ چھوڑ کر فحش اداکاری کا پیشہ اختیار کرنے والی لڑکی بھارتیوں پر آگ بگولا ہوگئی، انہیں گالیاں نکالنے لگی

کار ریسنگ چھوڑ کر فحش اداکاری کا پیشہ اختیار کرنے والی لڑکی بھارتیوں پر آگ ...
کار ریسنگ چھوڑ کر فحش اداکاری کا پیشہ اختیار کرنے والی لڑکی بھارتیوں پر آگ بگولا ہوگئی، انہیں گالیاں نکالنے لگی

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی معروف سپرکار ڈرائیور رینی گریشی مالی بدحالی سے تنگ آ کر فحش ماڈلنگ و اداکاری کے پیشے سے وابستہ ہو گئی تھی اور اس شرمناک کام میں آنے کے بعد وہ بھارتی شہریوں سے تنگ آ گئی ہیں اور انہیں اپنے فین پیج سے بھاگ جانے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سپرکار ڈرائیونگ چھوڑ کر رینی گریشی نے فحش ویب سائٹ ’اونلی فینز‘ پر اکاﺅنٹ بنا لیا تھا جہاں وہ اپنی فحش ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی ہیں اور لوگ پیسوں کے عوض ان کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھتے ہیں۔

یہ کام شروع کرنے کے بعد رینی گریشی نے بتایا تھا کہ اب ان کی مالی حالت بہت بہتر ہو گئی ہے اور وہ زندگی میں جتنی اب خوش ہیں پہلے کبھی نہ تھیں تاہم بھارتی شہریوں نے انہیں ایک نئی مصیبت سے دوچار کر دیا ہے جو ان کے اونلی فینز پیج سے ان کی ویڈیوز اور تصاویر چوری کر رہے ہیں۔ رینی گریشی کا کہنا ہے کہ ”میرے بھارتی فالوورز میری ویڈیوز اور تصاویر چوری کرکے دیگر اکاﺅنٹس پر پوسٹ کر رہے ہیں جس سے مجھے نقصان پہنچ رہا ہے اور میری آمدنی کم ہو رہی ہے۔ “

رینی نے اپنے بھارتی فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے فحش ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ”جتنے بھی بھارتی ’گدھے‘ میرے پیج پر ہیں، میری تصاویر اور ویڈیوز چوری کرنا چھوڑ دو۔ یہ کاپی رائیٹڈ ہیں اور ان کی مالک میں ہوں، تم نہیں۔ میرے نام سے جعلی پیج بنا کر میری چوری کی ہوئی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنا بند کر دو اور میرے پیج سے دور ہو جاﺅ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -