عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر کنٹرول کرنے کے لیے سمارٹ لاک ڈائون کیا جائے: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن

عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر کنٹرول کرنے کے لیے سمارٹ لاک ڈائون ...
عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر کنٹرول کرنے کے لیے سمارٹ لاک ڈائون کیا جائے: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر   )  ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر کنٹرول کرنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے اور حکومت سندھ کی جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے جبکہ جو بھی پبلک ٹرانسپورٹر اور دکاندار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے تو ان بسوں کو چالان اور دکانوں کو سیل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں ضلع عمرکوٹ کے پبلک ٹرانسپورٹر مالکان اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام شہروں کی مارکیٹیں ،چھوٹی بڑی دکانیں ، بس ٹرمینلز اور دیگر عوامی مقامات کے دورے کرکے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور لوگوں کو سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کا پابند کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں کورونا وائرس کے کیس زیادہ ہوں اس علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن کر کے سیل کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے عمرکوٹ کے تاجرتنظیموں کے نمائندوں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کیا کہ اپنی دکانوں اور مارکیٹس میں کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے اور عام لوگوں کو ماسک پہننے کا پابند کیا جائے جبکہ جو بھی دکاندار ایس او پیز کی خلاف وزری کرے تو ان کی دکانوں کو سیل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضلع عمرکوٹ میں اس وبا کی بڑہتی ہوئی صورتحال پر کنٹرول نہ کیا گیا تو مکمل طور پر 15 دن کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا ۔

اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر بسیں او ر گاڑیاں چیک کی جائیں اور ایس او پیز کی خلاف وزری کرنے والی بسوں کو چالان کیا جائے اور ان کی رپورٹ دی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹوں کے تعداد کو بڑھایا جائے اور عام لوگوں کو ٹیسٹ کروانے کے لیے مخصوص کئے گئے سینٹروں کی آگاہی دینے کے لیے بینر لگائے جائیں ۔

اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف وزری کرنے والی 40 سے50 بسوں کو چالان کیا گیا ہے اور مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ان کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

اس موقع پر کیپٹن ارسلان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے ضلع میں جو بھی پٹرولینگ اور فلیگ مارچ ہوگا اس میں پاک آرمی اپنا بھرپور تعاون کرئے گی ، اس موقع پر پاکستان رینجرز کے آفیسر علیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں اور انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں لوگوں کی رش پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے تمام مارکٹیوں کے دکانداروں میں سے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے اور ان کو زمہ داری دی جائے کہ وہ اپنے مارکیٹس میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر اپنے تعلقوں میں کورونا وائرس کے حوالے جلاس طلب کر کے کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں جبکہ ضلع میں ایک مشترکہ فلیگ مارچ بھی کیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -