کورونا کے مریضوں کے لیے ڈیکسا میتھا سون کے استعمال سے متعلق اہم ہدایت نامہ جاری

کورونا کے مریضوں کے لیے ڈیکسا میتھا سون کے استعمال سے متعلق اہم ہدایت نامہ ...
کورونا کے مریضوں کے لیے ڈیکسا میتھا سون کے استعمال سے متعلق اہم ہدایت نامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا مریضوں کی جان بچانے والے ڈیکسامیتھاسون انجکشن سے متعلق ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ڈاکٹری نسخے کے بغیر انجکشن یا دوا کی فروخت ممنوع قرار دے دی۔اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے بھی وفاق اورصوبائی ڈرگ انسپکٹرز کوہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیکسامیتھاسون کی کافی مقدار موجود ہے حکومت کسی کو بلیک مارکیٹنگ یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیکسامیتھاسون کی مصنوعی قلت پرقانونی کارروائی کی جا ئےگی جب کہ ٹاسک فورس کوقانون شکن عناصرکیخلاف ایکشن کی ہدایت دی ہیں۔

مزید :

قومی -