آپریشن کے دوران خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا پکڑا گیا، یہ کون تھا اور ان ویڈیوز کا کیا کرتا تھا؟

آپریشن کے دوران خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا پکڑا گیا، یہ کون تھا اور ...
آپریشن کے دوران خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا پکڑا گیا، یہ کون تھا اور ان ویڈیوز کا کیا کرتا تھا؟

  

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن تھیٹر میں خواتین مریضوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ  کو ڈیرہ غازی خان سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ہسپتال عملے کا ایک شخص آپریشن تھیٹر میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے۔ وہ ایک نجی کلینک میں بطور ہیلپر کام کر رہا تھا اور ایسی ویڈیوز کے ذریعے وہ کلینک کے  مالک کو بلیک میل کر رہا تھا اور رقم کا تقاضہ کر رہا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -