کورونا ٹیسٹ کی قیمت ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سنادی

کورونا ٹیسٹ کی قیمت ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سنادی
کورونا ٹیسٹ کی قیمت ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سنادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نجی لیبارٹریز کیلئے کورونا ٹیسٹ کے یکساں نرخ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ  پرائیویٹ لیبارٹریز کو کورونا ٹیسٹوں کےنرخوں کے معاملے پر من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ صحت اورانتظامی افسران اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھا کر عوام کو ریلیف دیں۔

انہوں نے وزیر صحت پنجاب اور سیکرٹری سپیشلائزڈ  ہیلتھ کیئر کو ہدایت کی ہے کہ کورونا کے ٹیسٹوں کی ایک فیس مقرر کرکے اس پر عملدرآمد کرایا جائے،  پرائیویٹ لیبارٹریز کو عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی کا بھی نوٹس لے لیا ۔ انھوں نے ہدایت کی آکسیجن سلنڈرکی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی کوہرصورت یقینی بنایا جائے، ہنگامی حالات میں آکسیجن سلنڈرکی ذخیرہ اندوزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -