”عمران خان سے میرے اختلافات ہوگئے ہیں تو۔۔۔“جہانگیر ترین نے نواز شریف سے ملاقات کی ایسے الفاظ میں تردید کردی کہ عمران خان بھی حیران پریشان ہو جائیں گے

”عمران خان سے میرے اختلافات ہوگئے ہیں تو۔۔۔“جہانگیر ترین نے نواز شریف سے ...
”عمران خان سے میرے اختلافات ہوگئے ہیں تو۔۔۔“جہانگیر ترین نے نواز شریف سے ملاقات کی ایسے الفاظ میں تردید کردی کہ عمران خان بھی حیران پریشان ہو جائیں گے

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لندن میںنواز شریف سے ملاقات کی ایک بار پھر تردید کردی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کی ہے نہ ہی کرناچاہتاہوں، میرے بارے میں ن لیگ کا میڈیا سیل جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جدوجہد ہی ان کے خلاف کی ہے، عمران خان سے میرے اختلافات ہوگئے ہیں تو میں موقع پرست سیاستدان نہیں کہ ان کے ساتھ جاکر بیٹھ جاو¿ں۔جہانگیرترین نے کہا کہ میں اصولی سیاستدان ہوں، پی ٹی آئی سے جان کے ساتھ چلاہوں، اگر وہاں کوئی مسائل ہوگئے ہیں تواس میں میری غلطی نہیں ہے، میں الگ سے بیٹھا ہوں جو اللہ کو منظور ہوگا وہ ہی ہوگا۔

مزید :

قومی -