دنیا میں کھیلوں کے مقابلوں کی راہ ہموار ہونے لگی مگر کیسے؟ کھیلوں کے دلدادہ افراد کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

دنیا میں کھیلوں کے مقابلوں کی راہ ہموار ہونے لگی مگر کیسے؟ کھیلوں کے دلدادہ ...
دنیا میں کھیلوں کے مقابلوں کی راہ ہموار ہونے لگی مگر کیسے؟ کھیلوں کے دلدادہ افراد کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپ اور امریکہ میں لاک ڈاﺅن میں نرمی نے کھیلوں کے بڑے مقابلوں کی راہ ہموار کر دی ہے اور یوئیفا نے چیمپئنز لیگ کے باقی میچز اگست میں لزبن میں کرانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنل میں ہوم اور اوے کے بجائے صرف ایک ایک میچ ہو گا اور فائنل 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب عالمی ٹینس فیڈریشن نے مرد اورخواتین کے ٹورنامنٹس بھی اگست میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مینز میں پہلا ایونٹ سٹی اوپن 14 اگست سے واشنگٹن جبکہ خواتین میں ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ 3 اگست سے اٹلی کے شہر پالمیرو میں منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام ٹورنامنٹس تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے البتہ فرنچ اوپن ٹینس کی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ ایک ہفتے کیلئے موخر کردیا ہے۔

مزید :

کھیل -