آدمی کی معذور خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ لینے کے دینے پڑگئے

آدمی کی معذور خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ لینے ...
آدمی کی معذور خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ لینے کے دینے پڑگئے

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں عادی مجرم شخص معذور خاتون کے ساتھ زیادتی کی ناکام کوشش کے بعد لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا، پورے گاؤں نے مل کر ملزم کو کھمبے سے باندھ کر خوب دھلائی کی جس کے بعد پولیس نے بڑی مشکل سے اسے گرفتار کیا۔

ضلع بیتیا کے تھانہ گونا ہا تھانپ کے علاقے میں پیر کی رات کو سونو چوہدری نامی شخص ایک ادھیڑ عمر معذور خاتون کے گھر میں گھس گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ خاتون اور اس کے نواسوں کے شور مچانے میں بد طینت شخص بارش کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

صبح ہوئی تو پورا گاؤں اس واقعے پر مشتعل ہوچکا تھا کیونکہ ملزم سونو چوہدری پر پہلے بھی کئی خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزامات لگ چکے تھے ۔ گاؤں کے لوگوں نے ملزم کو گھر سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور ایک کھمبے سے باندھ کر اس کی خوب دھلائی کی۔ اسی دوران پولیس آگئی جس نے بڑی مشکل سے اس کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا۔

مزید :

جرم و انصاف -