چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے این ڈی ایم اے کو این-95ماسکس کی ایک اور کھیپ کی فراہمی

چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے این ڈی ایم اے کو این-95ماسکس کی ایک اور کھیپ کی ...
چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے این ڈی ایم اے کو این-95ماسکس کی ایک اور کھیپ کی فراہمی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کووڈ-19 کے پھیلنے کے سبب پیدا صورتحال میں چین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی نے پاکستان کو وبائی مرض کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے کے لئے بہت بڑی طبی مدد فراہم کی ہے۔واضح رہے کہ چینی قیادت نے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جبکہ چین نے کووڈ-19کا مقابلہ کرنے کے لئے نہ صرف طبی سازوسامان کی فراہمی کویقینی بنایا ہے بلکہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مستقل اور ترجیحی مدد فراہم کی ہے۔ حال ہی میں چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو مزید 90,000 این-95 ماسک فراہم کیے ہیں تاکہ کووڈ-19 سے لڑنے میں مدد مل سکے۔

مزید :

قومی -